گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ٹیم کے ممبران رانا محمود احمد کاشف اور محمد وقاص رانا نے گزشتہ روز سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان نے انہیں ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا خصوصی ٹیم نے ہسپتال کی فارمیسی اور بلڈ بینک کا بھی دورہ کیا بلڈ بینک میں ناقص انتظامات پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔