گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سچ لکھنے بولنے اور حقائق سامنے لانے والے صحافی دین و دنیا دونوں کما رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ نے عالمی یوم آزادی صحافت پر گوجرانوالہ انوائرمینٹل کے زیر اہتمام واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، واک میں انجینئر شہباز ملک صدر آرگنائزیشن ، رانا حسنین عظمت ، نجف شیرازی، عامر گوندل ، حافظ عمران ، یحییٰ کلیم مرزا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔