گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے صبح ساڑھے 10بجے کے بعد مکمل ہڑتال کئے رکھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوءئے یہ ہڑتال آج بھی جاری رہے گی اس کے بعد 5مئی 2016کو ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار گجرات میں ڈویژنل کنونشن ہو گا جس میں ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ بار کے صدور اور سیکرٹریز شرکت کرینگے ۔