• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار آج پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد،لاہور ( نمائندہ جنگ ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاملات طے پاگئے ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے حلف اٹھانے کی اجازت دیدی ، آج صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ، حکم امتناعی سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے جس میں انکو آگاہ کیا گیا کہ ان کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے، وہ آج اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ہیں، انکو بتایا گیاکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے حلف اٹھانے کیلئے کلیئرنس جاری کردی ہے۔

تازہ ترین