گجرات (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کے مشینی کاشت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت مزید 22کسانوں کو چار مشینوں پر مشتمل زرعی آلات کے سیٹ فراہم کر دئیے گئے،ہر سیٹ پر 2لاکھ 11ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کسانوں کو زرعی آلات کی فراہمی کے حوالے سے تقریب ہوئی، مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جدید زرعی آلات کے سیٹ خوش قسمت کسانوں کے حوالے کیے اس موقع پر ای ڈی او زراعت حافظ محمد جمیل، ڈی او زراعت محمد رفیق تارڑ، محکمہ زراعت کے افسران اور بڑی تعداد میں کسان بھی موجود تھے۔