گجرات (نمائندہ جنگ) تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا، چک حکیم کا عبدالمالک اور محمد رضوان موٹرسائیکل پردوائی لینے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہوگئی، جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجا رہا تھا کہ عبدالمالک راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔