• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین BISE شہید بینظیر آباد ڈاکٹر فاروق کو ہٹانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو BISE شہید بینظیرآباد کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں ویٹرنری یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، ان کی جگہ ایک موزوں ماہر تعلیم کو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔ کابینہ نے ڈاکٹر سعیدالدین کو چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی اور سید شرف علی شاہ کی بطور چیئرمین بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی تقرریوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے محکمہ یو اینڈ بی کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ سے کم از کم تین ماہ قبل فورم کو آگاہ کریں تاکہ انکی بھرتی کا عمل وقت کے ساتھ ساتھ شروع کیا جاسکے۔سندھ کابینہ نے سید غلام مجتبیٰ شاہ چیئرمین BISE سکھر ‘برکت علی حیدری چیئرمین BISE میرپورخاص اور ڈاکٹر محمد میمن چیئرمین BIES حیدرآباد کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ محکمہ یو اینڈ بی کو ہدایت کی گئی کہ وہ عہدوں کی تشہیر کریں اور مسابقتی عمل کے ذریعے نئے چیئر مین کومقرر کریں۔

تازہ ترین