• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی روڈ پر اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ، انتظامیہ خاموش

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ایکسپریس وے کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ملانے والی پی ڈبلیو ڈی روڈ شہر کا مہنگا کاروباری مرکز بن گیا۔ پی ڈبلیو ڈی اور اس سے ملحقہ رہائشیوں کےلئے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول کےلئے کوئی حکومتی ادارہ پیش پیش نہیں۔ قصاب چھوٹا گوشت1350 روپےاور بڑا گوشت 850 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ فروٹ کی قمتیں بھی ہر دکاندار نے الگ الگ مختص کر رکھی ہیں۔ ان علاقوں میں جہاں پندرہ لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی ہے وہاں کوئی حکومتی عہدیدار گرانفروشوں کو پوچھنے والا نہیں۔ ایک شہری نےفروٹ شاپ سے خریداری کی تو اسے سندھڑی آم تین سو روپے کلو آڑو 400 روپے،خوبانی 400 روپے کلو ،آلو بخارہ 350,چیری 400,کیلا 380,سیب400اور گرما 200 روپے کلو دیا گیا۔

تازہ ترین