• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ افریقا، آئرلینڈ سے سیریز کیلئےانگلش اسکواڈ میں تبدیلی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقا اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 اسکواڈ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

انگلش بورڈ نے اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ کو ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی20 سیریز میں آرام دیا ہے۔

سیم کرن کو ساؤتھ افریقا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کےلیے میتھیو پوٹس کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز 10 ستمبر سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید