• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچس آف کینٹ انتقال کر گئیں، شاہی خاندان میں سوگ

ڈچس آف کینٹ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، بکنگھم پیلس نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ 

بکنگھم پیلس کی جانب سے جمعے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈچس آف کینٹ کینسنگٹن پیلس میں چل بسیں، بکنگھم پیلس سمیت شاہی رہائش گاہوں پر جھنڈے سرنگوں رہیں گے۔ 

ویلز کے شہزادہ اور شہزادی نے کہا یے کہ ڈچس آف کینٹ خاندان کی بہت اہم  رکن تھیں، انہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے انتھک محنت کی۔

ڈچس، کیتھرین شاہی خاندان کی سب سے پرانی رکن تھیں، ان کی شادی ڈیوک آف کینٹ پرنس ایڈورڈ سے ہوئی جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے فرسٹ کزن تھے۔ 

وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھی ڈچس آف کینٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈچس کے ہر کام میں ہمدردی اور وقار شامل تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈچس موسیقی سے محبت کرنے والی تھیں، ہل پرائمری اسکول میں موسیقی کی تعلیم دیتی تھیں جہاں کے شاگرد ان کی شاہی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

ڈچس آف کینٹ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ یہ ڈچس کے عقیدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیتھولک سروس ہوگی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید