• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفارم یوکے کارکنان قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار رہیں، نائجل فراج

برطانیہ میں امیگریشن مخالف سمجھی جانے والی ریفارم یوکے کے سربراہ نائیجل فراج نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان کو قبل از وقت عام انتخابات کے لیے تیار رہنا ہوگا، کیونکہ نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر کے ڈرامائی استعفے کے بعد لیبر پارٹی اندرونی بحران کا شکار ہے۔

نائجل فراج نے وزیرِاعظم انجیلا رینر کے استعفے سے قبل برمنگھم میں پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم لیبر پارٹی میں بڑی پھوٹ دیکھنے جا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اب 2027 میں قبل از وقت انتخابات ہونے کے قوی امکانات ہیں اور ہمیں اس لمحے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تیاری کے لیے ریفارم پارٹی میں ایک نیا محکمہ قائم کیا جا رہا ہے جو اقتدار کی تیاری کرے گا، سابق چیئرمین ضیا یوسف کو پالیسی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ پالیسیوں کو یکجا کرے گا تاکہ پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں فوراً کام شروع کرسکے۔

نائجل فراج نے مزید کہا کہ ریفارم جلد ہی فلاحی بجٹ میں نمایاں کٹوتیوں کا اعلان کرے گی اور منتخب ہونے کی صورت میں دو ہفتوں میں غیر قانونی کشتیوں کو روک دیا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید