• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، 2 ڈاکوؤں سمیت 3 زخمی

کراچی میں پیش آنے والے 3 مختلف واقعات میں 1 شخص فائرنگ سے اور 1 شخص حادثے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 ڈاکوؤں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کی معروف شاہراہِ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کو کڑی نگرانی میں اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ایمبولینسوں کے ذریعے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں جاں بحق شخص کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ادھر سپر ہائی وے پر پنجاب بس اڈے کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

تازہ ترین