جنوبی پنجاب کے شہر بہاول نگر کے محلہ امیر کوٹ میں 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 1 بزرگ شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بہاول نگر کے محلہ امیر کوٹ میں 70 سالہ سعید احمد کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔
زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کے والد کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔