وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 484 ارب روپے ری کور کیئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ 484 ارب روپے نیب نے 2018ء سے 2020ء کے دوران ری کور کیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیب 1999ء سے 2017ء تک صرف 290 ارب روپے ری کور کر سکا تھا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ جب حکومت مجرموں کا تحفظ نہیں کرتی اور احتساب بغیر مداخلت ہوتا ہے تو نتائج ملتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کے 31 ماہ کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب نے 220 ارب روپے وصول کیئے، نون لیگ کے 10 سال کی نسبت ہم نے 192 ملین کی اراضی واگزار کرائی۔