وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 14 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج لے کر لیہ پہنچیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے لیہ کی ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوں گے۔