وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آج لیہ میں ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان اور ساہیوال کی 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔
شہباز گِل کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔