• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، بھارت سے ابوظہبی سفر کرنے والے 25 افراد کو ویزے جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن6 کے بقیہ میچز کیلئے بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز سمیت رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔

تازہ ترین