قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب سکھر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزم ڈی جی نیب بن کر حکومتی افسران کو بلیک میل کرتا تھا۔
ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ ملزم میاں محمد فیاض کو جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 44 لاکھ نقد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان نیب نے مزید بتایا ہے کہ ملزم پولیس افسران، ڈی سیز اور ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔
نیب کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب نے ملزم کا گرفتاری کے بعد 8 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔