• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کی نیا ٹیل کے ساتھ پاکستان میں انٹرنیٹ کے فروغ کیلئے پہلی سرمایہ کاری

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے نیا ٹیل کے ساتھ پاکستان میں انٹرنیٹ کے فروغ کیلئے پہلی سرمایہ کاری کرلی۔

نیا ٹیل فیس بک سرمایہ کاری سے 8 بڑے شہروں میں 2 سال میں نیا فائبر نیٹ ورک لگائے گا۔

سربراہ فیس بک ایشیا ٹام ورگیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ موبائل براڈ بینڈ صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک اور نیا ٹیل کی شراکت داری سے براڈ بینڈ اور فائبر انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا۔

تازہ ترین