• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور علی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فی الحال طبیعت ٹھیک ہے اور بہتر محسوس کررہا ہوں۔

انور علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی ایس ایل کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز میں انور علی اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو پرانا کوویڈ ٹیسٹ جمع کرانے پر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین