کوئٹہ(این این آئی)لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے قیام کیلئے میری کوششیںجاری رہیں گی لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کی رضا مندی ضروری ہے اور صوبائی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اسلم بھوتانی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے گوادر میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے درخواست کی ہے اور وزیر اعظم نے احکامات دئیے ہیں کہ وہ گوادر کی عوام کو کیڈٹ کالج کا تحفہ دینگے۔اسلم بھوتانی نے عمران خان کا گوادر کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے۔