راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سستے رمضان بازاروں کو سہولت بازاروں میں تبدیل کردیا گیا۔ راولپنڈی ڈو یژن میں کل 38 سہو لت بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں سے16ضلع راولپنڈی، 6 ضلع اٹک، 7ضلع جہلم اور 9ضلع چکوال میں قائم کئے گئے ہیں۔ان خیا لات کا اظہارکمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے سہو لت بازار کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر نے کہا کہ سبسڈا ئزڈ آ ٹا جس میں 10کلو آٹے کی قیمت 430روپے ہو گی وہ سہو لت بازار میں ہی دستیاب ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے و چینی کی فروخت کابا قا عدہ ریکارڈ ر کھیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔