• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے، راجا پرویز اشرف

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے، ہم نے کسی کو واپس آنے کیلئے درخواست نہیں دی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دیگر معاملات کے ساتھ مکس نہ کیا جائے، ہم غیرجمہوری اقدام کے خلاف ہیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ مشترکہ استعفیٰ دینے کیلئے بضد تھے اور آج وہی لوگ بجٹ پر حکمت عملی بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ووٹ لے کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے، وہ ہی اپوزیشن لیڈر رہیں گے۔

راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، میں اپنے خلاف کیسز میں بری ہوچکا ہوں، عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔

تازہ ترین