مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن،کمیشن اورپروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں۔
رہنما مسلم لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے 450 ارب کی چینی چوری کرائی، پھر انکوائری اور آخر میں این آر او دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 215 ارب کی آٹے کی چوری پھر انکوائری، آخر میں این آر او دے دیا۔