• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو اسکینڈل کیس، فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ مقرر

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، انسداد سائبر کرائم کورٹ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی،آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیس کی آج ہوئی سماعت میں مرکزی ملزم میاں طارق، نادر خان اور حمزہ عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ ملزم رضا خان کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی۔

تازہ ترین