اقوام متحدہ نے امریکا سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری جانب عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے امریکی پابندیوں کے خلاف تمام 125 ممبران ریاستوں کو متحد ہونے کی اپیل کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے جواب میں دوسری مرتبہ برسرِ اقتدار آنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر ہی پابندیاں لگا دیں۔