وزیرِ مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبد العلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
دورانِ ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی شراکت داری کے لیے مختلف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا عمل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
آذربائیجان نے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام وزیرِ اعظم پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔