• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم فلائٹ کیلئے 3 بجے روانہ ہونگے، رمیز راجہ

سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ہم ہوٹل سے سہ پہر 3بجے ایئر پورٹ روانہ ہوجائیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد پر بہت ساری باتیں ہورہی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم فلائٹس کے لئے ہوٹل سے سہ پہر 3بجے نکل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا فرنچائز مالکان کے ساتھ آج ہوئی آن لائن میٹنگ میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرانے کیلئے کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی، جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے۔

کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو بھارت، جنوبی افریقہ کی چارٹرڈ فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ تمام مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن آپشن بروئے کار لایا جائے گا۔


تازہ ترین