برطانوی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ہالی ووڈ اسٹار ایما اسٹون اور ایما تھامسن کے ساتھ ورچوئل چیٹ پر بات چیت کی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، اسکاٹ لینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے کارکنوں کے لیے ترتیب دیئے گئے ڈرائیو ان سیٹ اپ پر ڈزنی کی نئی فلم ’کوریلہ‘ دیکھنے سے پہلے ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج نے فلمی ستاروں سے گفتگو کی۔
اداکارہ ایما تھامسن نے اپنی ویڈیو کال کے دوران شہزادہ ولیم سے کہا کہ ’پیارے ، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
جبکہ شاہی جوڑے نے اداکاراؤں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے این ایچ ایس کارکنوں کے لیے پریمئیر سے دو دن قبل فلم کی نمائش کی اجازت دی۔
ادکارہ ایما اسٹون نے لندن میں شوٹ کرنے کے بارے سوال پر کیٹ کو بتایا کہ انہوں نے بیکنگھم پیلس کے سامنے بھی فلم کی عکس بندی کی تھی جہاں وہ موٹرسائیکل پر سوار تھیں۔
ایما اسٹون کے جواب پر ولیم نے کہاکہ ’ہمیں آپ کو روکنا چاہئے تھا، ایما ۔ یہ بہت خطرناک ہے ۔‘
شہزادہ ولیم کی پریشانی پر ایما اسٹون نے جواب دیا کہ ’میں جانتی ہوں۔میں واقعی اس سے بھاگی تھی لیکن یہ حیرت انگیز ہے۔‘
اداکارہ ایما تھامسن نے اس جوڑے سے فلم کی عکس بندی کے دوران پہنے ملبوسات کے بارے میں بھی بات کی کہ ’میں ساری فراکوں کو دیکھتی اور سوچتی رہی ، مجھےلگا کہ یہ میری ہیں کیونکہ میں نے پہنی ہیں۔ آپ کو یاد نہیں ہوگا کیونکہ آپ سب بہت چھوٹے تھے۔‘