سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
شریک چیئرمین پی پی پی نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ماں کا بچھڑنا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انھوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالی سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔