• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق صوبائی محکمہ داخلہ نے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 خطرناک ملزمان سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

بدنام زمانہ ملزمان واجد کندرانی، بدر عرف بدرو ڈاہانی کے سر کی قیمت دس 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

واشو عرف سورہیہ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

غلام سرور کٹوہر حاکم جعفری کی زندہ یا مردہ گرفتاری نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خادم بھیو، مہیسر بنگلانی، عطا محمد چولیانی کی گرفتاری پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 

علی سبزوئی کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر کی گئی ہے، جبکہ بیلو بنگلانی کی گرفتاری پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید