• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن محسن نے سچی محبت پر پیسے کو فوقیت دیدی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اُنہیں بھاری بھرکم رقم دی جائے تو وہ سچی محبت کو بھی چھوڑ دیں گے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے انٹرویو کی ایک مختصر سی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں جہاں وہ میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دے رہے ہیں تو وہیں تھوڑے کنفیوز بھی نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے احسن محسن سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کو اگر دس ملین ڈالرز اور سچی محبت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن نے کہا کہ ’میں دس ملین ڈالرز کا انتخاب کروں گا۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’میں شاید سچی محبت کا بھی انتخاب کرسکتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین