• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہینِ عدالت کی درخواست، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دیا تھا، پنجاب میں اب تک کسی کو لوکل گورنمنٹ آفس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غلطی ہو رہی ہے، پر اب تک آپ نے کیا کیا؟ پنجاب حکومت کو بس فیصلے کی کاپی بھجوا کر آپ بیٹھ گئے؟

چیف جسٹس گلزر احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنا کام تو کریں، کسی گراؤنڈ یا گھر میں میٹنگز ہو سکتی ہیں، دفاتر میں جگہ نہیں ملی تو کیا ہوا، آپ نےاب تک کیوں کچھ نہیں کیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلدیات کا کام کرنے کے لیے آپ کو حکومت سے ریڈ کارپٹ کیوں چاہیئے؟ آپ کی مرضی ہی نہیں کام کرنے کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین