• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے تین روز کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب فواد حسین سےخصوصی ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دورے کے دوران پاک عراق وزراءخارجہ ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی عراقی صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے۔

وزیر خارجہ عراقی قیادت سےزائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔

وزیر خارجہ کا دورہ عراق عمران خان کےمسلم ممالک سےاعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ کی کڑی ہے۔

تازہ ترین