• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں 50 ہزار 872 مقدمات زیرِ التواء


سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 50 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔

عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے 15 مئی تک زیرِ التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 24 از خود نوٹس زیرِ التواء ہیں، عدالتِ عظمیٰ میں 29 ہزار 7 فوجداری درخواستیں زیر التواء ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے جج کے کے آغا کا ایک ریفرنس بھی زیرِ التواء ہے۔

سپریم کورٹ کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ اور پشاور رجسٹریز میں یکم مئی سے 15 مئی تک ایک بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرِ التواء کیسز کی تعداد ساڑھے 49 ہزار کے قریب تھی۔

تازہ ترین