صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ سروسز نے کورونا سے متعلق معلومات عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیلی میڈیسن میں سرمایہ کاری اور ہیلتھ پروفیشنلز کی استعدادِکار میں اضافے کی ضرورت ہے۔
صدر عارف علوی کی زیرِصدارت پاکستان میں ٹیلی ہیلتھ خدمات کی فراہمی پر اجلاس ہوا، جس میں وزارت صحت کی ٹیلی ہیلتھ پر تفصیلی بریفنگ اور پاکستان میں ٹیلی ہیلتھ کےفروغ کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں ورچوئل کیئرنیٹ ورک کےفروغ کے لئے قانونی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اس سلسلے میں ریگولیٹری قانونی فریم ورک چھ ہفتوں میں مکمل کرے گی۔