• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی، ایمرجنسی آپریشن سینٹر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی۔

کوئٹہ سے حکام کے مطابق 7 روزہ مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

ای او سی حکام کے مطابق بلوچستان میں اس سال پولیو وائرس کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید