• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ڈینیئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے امریکی صحافی ڈینیئل پر ل کے قتل کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ 2 جون کو کیس کی سماعت کریگا ،اسحوالے سے عدالت کے متعلقہ آفس نے ملزم احمد عمر شیخ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، یاد رہے کہ عدالتی حکم پر احمد عمر شیخ کو کراچی جیل سے لاہور کے ریسٹ ہائوس منتقل کیاگیا تھا ، دوسری جانب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیجانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست جبکہ ان کے اہلخانہ کی ضمانت کی منسوخی کی نیب کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 2 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں

تازہ ترین