• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کرلیا


پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار خدیجہ خان نے نکاح کرلیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 17 لاکھ فالوورز رکھنے والی خدیجہ خان نے اپنے نکاح کی تصویریں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

خدیجہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو انگوٹھی پہناتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’جب آپ میرا ہاتھ تھامتے ہیں تو لگتا ہے آپ نے میرا دل بھی تھام لیا۔‘


اس کے علاوہ خدیجہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں بھی شیئر کیں۔



مذکورہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خدیجہ خان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

خدیجہ خان کے نکاح کی تصویروں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ خدیجہ خان کے ٹک ٹاک پر 17 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہیں دو لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

خدیجہ خان نے اپنے نکاح کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جسے اُن کے لاکھوں مداح لائک کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔

تازہ ترین