جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں واقع کچے کے علاقے سے اغواء ہوئے 2 پولیس اہلکار تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔
راجن پور پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آج تیسرا روز ہے۔
راجن پور پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں مغوی پولیس اہلکار عرفان منظور اور ارشد کچہ پولیس چوکی پر تعینات تھے، جہاں سے انہیں اغواء کر لیا گیا۔
راجن پور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لٹھانی گینگ نے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے میں اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔