• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ویکسینیشن میں سب سے آگے، کورونا کیسز بھی کم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ویکسینیشن میں سب سے آگے ہونے کے باعث کورونا کیسز کے حوالے سے سب سے پیچھے ہوگیا۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 23 فی صد شہریوں کوویکسین لگائی جاچکی، اسلام آباد میں 12 لاکھ آبادی ویکسین کی اہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سوا تین لاکھ آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی، تیسری لہر میں اسلام آباد میں کورونا مثبت کیس 19 فی صد تک گئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق آج پہلی بارکورونامثبت کیس 1 اعشاریہ 8 فی صد پر رہے۔

تازہ ترین