پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے ایک اور اچھی خبر آگئی، سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 14 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو امارات کے ویزے مل گئے۔
سرفراز احمد اور 3 کھلاڑی آج صبح سوا 4 بجے براستہ دوحہ سے ابوظہبی روانہ ہوں گے، لاہور سے 10 کھلاڑی اور آفیشلز آج ابوظہبی سفر کریں گے۔
کھلاڑی اور دیگر اسٹاف چارٹرڈ فلائٹ کے بجائے کمرشل فلائٹ سے جائیں گے۔ پی سی بی سے تمام 14 افراد نے کمرشل فلائٹ پر سفر کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد سمیت 4 کھلاڑی اتوار کی دوپہر کو دوحہ سے ابوظہبی پہنچیں گے۔ 11 افراد اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں، انہیں آج ویزے مل جائیں گے۔