• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے چکوٹھی جانے والی مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

مظفرآباد( نا مہ نگار)راولپنڈی سے چکوٹھی آزادکشمیرجانے والی مسافر ہائی ایس کوہالہ کے قریب گہری گھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ، ہائی ایس کوہالہ کےقریب شاہدرہ کے مقام پر علی الصبح موڑ کاٹتے ہوے کھائی میں جا گری،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونیوالے بیشتر افراد کا تعلق چکوٹھی سے ہے،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا، چکوٹھی وادی کھلانا جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس LWN-501 تھانہ چھتر کلاس چوکی کوہالہ کی حدود میں شاہدرہ کے مقام پر علی الصبح ڈھائی بجے کے قریب موڑ کاٹتے ہوے گہری کھائی میں جا گری،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مطلقہ چوکی و تھانہ کو اطلاع دینے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے بچوں خواتین اور مرد مسافروں کو ریسکیو کیا،بروقت اطلاع کے باوجود تھانہ پولیس ضامن آباد کے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار،1122 اور دیگر امدادی ادارے تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچے، لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر امدادی ادارے روایتی غفلت کامظاہرہ نہ کرتے اور بروقت ریسکیو کیا جاتا تو جانی نقصان کم ہو سکتا تھا،میتیں قریبی ہسپتال عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دی گئیں ،حادثے کا شکار ہونے والوں میں نازمین زوجہ زبیر، عقیل حمید ولد عبدالحمید،قدیر احمد ولد اسماعیل، خیام ولد راشد،صایم ولد راشد، ندیم ولد قیوم،ناصر ولد عارف،صوبیہ زوجہ راشد،سلیم ولد شریف،میرب دختر اورنگزیب،قدیم ولد قیوم سکنہ چکوٹھی، وقاص خان ولد زین اکبر سکنہ چکوٹھی، حمزہ خالد ولد خالد سکنہ چکوٹھی،آمنہ خالد دختر خالد سکنہ چکوٹھی، اسماء دختر سفیر سکنہ نامعلوم شامل ہیں۔

تازہ ترین