لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہو رہی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں، 2018 میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا ، عمران نیازی کی 3 سال کی حکومت میں معیشت کا یہ حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ۔