گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں ورکشاپ مکینک نے 14 سالہ شاگرد پر مبینہ تشدد کیا ہے۔
بچے پر تشدد پر ورثا تھانے پہنچ گئے اور ورکشاپ مکینک کے خلاف رپورٹ درج کروادی۔
ورثا نے الزام لگایا کہ ورکشاپ مکینک نے بچے پر سامان چوری کرنے کا الزام لگاکر تشدد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کا مقدمہ درج کرکے مکینک اور اُس کے ساتھ کو گرفتار کرلیا ہے۔