• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو پر فیصل کریم کنڈی کا طنز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم  نے آج فرمائشی ٹیلی فونک ڈرامہ کیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو پر طنز کے تیز چلائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فرمائشی ٹیلیفونک پروگرام میں مہنگائی کے ستائے عوام کی کوئی کال نہیں ہوتی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نام نہاد ٹیلی فونک ڈرامے میں رٹے رٹائے الفاظ ہر بار دہرائے گئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ نیازی صاحب آپ قوم کو بتائیں کہ ہیلتھ کارڈ سے اب تک کتنے غریبوں کا علاج ہوا ہے؟

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم چوری کرنے کو احساس پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بیت المال سے غریبوں کے علاج کے پیسے چوری کرنے کے عمل کو ہیلتھ کارڈ کا نام دیا گیا اور اب تک یہ بھی نہیں پتا کہ کتنے غریبوں کا علاج ہوا ہے۔

تازہ ترین