• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: سرکاری و نجی کالجز کل سے کھولنے کا اعلان

خیبر پختون خوا میں سرکاری و نجی کالجز کل سے کھولنے کا اعلان سامنے آگیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختون خوا نے صوبے بھر میں 31 مئی سے نجی و سرکاری کالجز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں کل سے کالجز میں تعلیم و تدریس کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 31 مئی سے صوبے میں تمام سرکاری ونجی کالجز کورونا ضوابط ( ایس او پیز ) کے تحت کھل جائیں گے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختون خوا کے اعلامیے کے مطابق کالجز سربراہان کو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کالجز نہیں آسکیں گے۔

تازہ ترین