خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسلحے کے تمام پرمٹ منسوخ کردیے گئے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور عباس احسن نے پشاور میں اسلحہ کے تمام پرمٹ منسوخ کردیے ہیں۔
سی سی پی او نے ایک بیان میں کہا کہ اسلحہ پرمٹ ہولڈرز کو منسوخی کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔
عباس احسن نے ہدایت کی ہے کہ دوران چیکنگ اسلحے کی کوئی پرمٹ دکھائی گئی توضبط کر کے کارروائی کی جائے۔
سی سی پی او پشاور نے مزید کہا کہ جو اسلحہ پرمٹ جاری کیے گئے تھے اب اُن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاری شدہ اسلحہ پرمٹ کی بنیاد پر اب کوئی بھی اسلحہ لے کر نہیں گھوم سکتا ہے۔
عباس احسن نے یہ بھی کہا کہ اپنی حفاظت کے لئےاسلحہ کی ضرورت پرلائسنس ہولڈرز قواعد پرعمل کرنے کے پابند ہوںگے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لائسنس ہولڈرز اسلحہ قانون کی اندر رہ کر استعمال کرسکیں گے، کسی بھی شخص کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ جس شخص کے نام لائسنس جاری ہوگا وہ حفاظت کے لیے خود اسلحہ بغیر نمائش کے لے جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے پہلے جو پرمٹ جاری کیے تھے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔