حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈوجام کے علاقے کیسانہ موری میں تفریح گاہ زرداری فارم پر پولیس کاچھاپہ، 4افرادکو گرفتارکرکے تفریح گاہ بندکرادی،تفصیلات کے مطابق کیسانہ موری کےعلاقے میں زرداری فارم جہاں ٹیوب ویل اوربڑا تالاب اور جھولے لگاکر تفریح گاہ بنائی گئی تھی، 3سو روپے داخلہ فیس کے باوجود بڑی تعداد میں گرمی کے ستائے شہریوں کی آمد کی خبروں کا ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے ٹنڈوجام پولیس کوکاروائی کاحکم دیا تھا، ایس ایچ او ٹنڈوجام نے کارروائی کرتے ہوئے زرداری فارم ٹیوب ویل پر چھاپہ مارکر خالی کرالیا اورفارم کے 4ملازین مظفرزرداری، زاہد زرداری، کامران سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔