• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹارزن‘ کا مرکزی کردار فیملی کے ساتھ جہاز حادثے میں چل بسا

ماضی کی ہر دلعزیز فلم ’ٹارزن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اسٹار  جوئی لارا اپنی فیملی کیساتھ طیارے حادثے کا شکار ہوکر دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ولیم جوزف لارا اپنی اہلیہ سمیت 7 لوگوں کے ہمراہ نجی طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ اُڑان کے فوری بعد ہی طیارے کو کوئی حادثہ پیش آیا اور وہ قریبی جھیل میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام مسافر دم توڑ گئے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ماضی کی مقبول ترین فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا لیکن پھر اپنی جاندار فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا بھی منوالیا۔

تازہ ترین